[ad_1]
سندھ میں سیلاب کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 15 افراد جاں بحق ہو گئے۔
یہ بات پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہی ہے۔
پی ڈی ایم اے کا اپنے اعلامیے میں کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 7 افراد کشمور میں جاں بحق ہوئے۔
پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق سانگھڑ میں 4، جیکب آباد میں 2، میر پور خاص اور دادو میں 1، 1 شخص جاں بحق ہوا ہے۔
پی ڈی ایم اے نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ مون سون میں اب تک سندھ میں 420 افراد جاں بحق، 1 ہزار 101 زخمی ہوئے ہیں۔
پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا مزید کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں 155 مرد، 70 عورتیں اور 173 بچے شامل ہیں۔
پی ڈی ایم اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ زخمیوں میں 634 مرد، 265 عورتیں اور 202 بچے شامل ہیں۔
[ad_2]