[ad_1]

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی بھی سیلاب زدگان کی داد رسی کرنے پہنچ گئیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شرمیلا فاروقی کی جانب سے ایک تصویر شیئر کی گئی ہے، جس میں وہ سیلاب سے متاثر لوگوں سے ملاقات کر رہی ہیں۔

شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین ہمارے لوگ ہیں، انہوں نے اپنی جانیں، گھر اور مویشی کھو دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کو اب ہماری پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔

پی پی رہنما شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ آئیں مل کر ان کا گھر اور زندگیاں دوبارہ بنائیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے جنوبی پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں دورہ کیا تھا اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کی تھی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *