[ad_1]
ملک میں سیلابی صورتحال کے بعد خیموں کی طلب بڑھی تو ان کی قیمتیں بھی کہیں سے کہیں جاپہنچیں، قیمت بڑھنے کے باوجود طلب اتنی ہے کہ کراچی کی ہول سیل مارکیٹ جوڑیا بازار میں خیموں کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔
کراچی کے جوڑیا بازار میں ضرورت کہ ہر شے بڑی مقدار میں موجود ہوتی ہے مگر سیلابی صورتحال کی وجہ سے بازار میں خیمے ناپید ہونے لگے ہیں۔
تاجروں کے مطابق خام مال اندرون پنجاب سے کراچی لایا جاتا ہے، زمینی راستے بند ہونے کے باعث خیموں اور ترپال میں استعمال ہونے والا خام مال کراچی نہیں پہنچ پا رہا ہے۔
خیموں کی بڑھتی ہوئی طلب کی وجہ سے تاجروں نے قیمتیں بھی دو گنی کردی ہیں۔
واضح رہے کہ اس وقت عارضی چھت سیلاب متاثرین کی بڑی ضرورت ہے لیکن کیمپس اور ترپال کی بڑھتی قیمتوں نے بے آسرا متاثرین کیلئے ایک اور مشکل پیدا کردی ہے ۔
[ad_2]