[ad_1]

ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں سیلابی صورتِ حال

ضلع ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں پہاڑوں پر بارش سے میدانی علاقوں میں ایک بار پھر سیلابی صورتِ حال ہے۔

ڈی جی خان ڈویژن کے چاروں اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ فاضل پور میں سرکاری گودام میں سیلابی پانی داخل ہونے سے گندم کی ہزاروں بوریاں خراب ہوگئیں۔

رحیم یار خان میں دریائے سندھ کا زمیں دارہ بند ٹوٹنے سے درجنوں بستیاں اور فصلیں زیرِ آب اور کچے مکانات گرگئے ہیں۔

راجن پور کی بستی کوٹلہ عیسن کے رہائشی محمد قاسم نے اپنی تین بیٹیوں کی شادی کیلئے جہیز کا سامان جمع کیا تھا جو کہ سیلاب بہا لے گیا ہے۔

سامان بہہ جانے سے غریب ماں باپ غم زدہ ہیں، بیٹیاں آنکھوں میں شادی کے خواب سجائے امداد کی منتظر ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *