[ad_1]
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان پہلے بھی اپنے بیانات سے لاتعلقی ظاہر کرچکے، اُن کا موقف کل پھر بدل جائے گا۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کو الزام لگاتے 22 سال ہوگئے، یہ ہر بار نئی پلاننگ کے ساتھ جھوٹ بولتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان جس ویڈیو کی بات کر رہے ہیں، وہ چکوال کی ہے، جس میں موجود شخص شہباز گل نہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پولیس نے بھی کہ دیا کہ شہباز گل پر کسی قسم کا تشدد نہیں کیا گیا، سوال تو یہ ہے کہ عمران خان نے ویڈیو دینے والوں سے پوچھا کہ کس کی ویڈیو ہے؟
اُن کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی قیادت سے ملنے وکلاء کورٹ آرڈر لے کر آتے تھے، عمران خان بھی کورٹ سے آرڈر لیں اور شہباز گل سے مل لیں۔
مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ آپ کہو دروازے کھل جائیں تو ایسا نہیں ہو سکتا، عمران خان پروپیگنڈا شہباز گل کے بیان سے توجہ ہٹانے کے لیے کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس عمران خان کے ماتحت ہے، ڈاکٹرز نے شہباز گل کو فٹ قرار دیا ہے۔
[ad_2]