[ad_1]
وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگ زیب نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کا کام فتنہ پھیلانا اور بہتان تراشی ہے، وہ قوم کو گمراہ کر رہے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ چار سال تک توشہ خانہ لوٹا جاتا رہا، اگر ایف آئی اے شہباز شریف کو گرفتار کر سکتی ہے تو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کو بھی گرفتار کرنا چاہیے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران نیازی نے چیئرمین نیب کو ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کیا، عمران دور میں صحافیوں پر تشدد اور پروگرام بند کیے گئے، عمران خان قوم کو گمراہ کر رہا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ میڈیا واچ کے عالمی اداروں نے عمران خان کو پریڈیٹر کہا، عمران خان کے منہ سے میڈیا کی آزادی کی باتیں کسی مذاق سے کم نہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان نے میڈیا مالکان اور سیاسی مخالفین کے خلاف نیب گردی کی۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف جھوٹا مقدمہ بنایا گیا، عمران خان کا کام فتنہ پھیلانا ہے۔
[ad_2]