[ad_1]

شہباز گل کو اسلام آباد منتقل نہیں کیا جا رہا، اڈیالہ جیل انتظامیہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کو میڈیکل چیک اپ کے لیے اسلام آباد کے پمز اسپتال میں  منتقل نہیں کیا گیا۔

اڈیالہ جیل کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہباز گل کو اسلام آباد منتقل نہیں کیا جا رہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کی ٹیم واپس روانہ ہوگئی۔

اس سے قبل سرکاری ذرائع کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر اڈیالہ جیل انتظامیہ اسلام آباد پولیس کے ساتھ تعاون کرنے  سے گریزاں ہے۔

قانون کے مطابق اسلام آباد پولیس نے شہباز گل کا طبی معائنہ کروانا تھا۔

دوسری جانب بتایا جا رہا ہے کہ شہباز گل طبی معائنہ کے لیے اسلام آباد پولیس کے ساتھ جانے کو تیار نہیں ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *