[ad_1]
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کو طبی معائنے کے لیے اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کرنے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے وفد سے ملاقات کے بعد شہباز گل کو پمز روانہ کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی اسلام آباد پولیس اڈیالہ جیل پہنچ گئی، جہاں سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلیے گئے۔
اس سے قبل پی ٹی آئی کے وفد نے عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل سے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ملاقات کی۔
شہباز گل سے جیل میں ملاقات کرنے والوں میں عامر ڈوگر، علی نواز اعوان اور راجا خرم نواز شامل تھے۔
[ad_2]