[ad_1]

این اے 245: جے یو آئی کا امیدوار بھی ایم کیو ایم کے حق میں دستبردار

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) نے بھی این اے 245 پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے امیدوار معید انور کی حمایت کا اعلان کردیا۔

جے یو آئی رہنما امین اللّٰہ نے ایم کیو ایم رہنماؤں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں این اے 245 پر اپنے امیدوار کی دستبرداری اور معید انور کی حمایت کی۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی اتحاد میں ایک فارمولا طے ہوا ہے، تمام پارٹیاں جیتنے والی یا دوسرے نمبر پر آنے والی جماعت کو سپورٹ کریں گی۔

امین اللّٰہ نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے کہنے پر باقاعدہ طور پر ایم کیو ایم کے حق میں دستبردار ہو رہا ہوں۔

اُن کا کہنا تھا کہ جے یو آئی کے کارکن، ووٹر اور سپورٹر 21 اگست کو این اے 245 کے لیے معید انور کو ووٹ دیں گے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *