[ad_1]

کراچی میں بارش، انٹر آرٹس کے امتحانی پرچے ملتوی

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے بارشوں کی وجہ سے کراچی میں جمعہ کو انٹر آرٹس ریگولر و پرائیویٹ کے امتحانی پرچے ملتوی کردیئے ہیں، اب یہ پرچے منگل 23 اگست کو لیےجائیں گے۔

علاوہ ازیں ڈاؤ یونیورسٹی میں 12 اور 13 اگست کو ہونے والے (شام/صبح) تمام امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

ملتوی شدہ امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ان امتحانات کا انعقاد کرکٹ گراؤنڈ اوجھا کیمپس اور ڈاؤ میڈیکل کالج میں ہونا تھا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *