[ad_1]

بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، 5 اگست کے اقدام پر احتجاجی مراسلہ حوالے

بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے 5 اگست کے غیر قانونی اقدامات پر احتجاجی مراسلہ دے دیا گیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی صورتحال پر بھارتی ناظم الامور کو احتجاجی مراسلہ دیا گیا ہے۔

قبل ازیں ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ 5 اگست 2019 سے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کیے جا رہے ہیں، جعلی مقدمات اور ٹرائل کے لیے کالے قوانین استعمال کیے جا رہے ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *