[ad_1]

پنجاب کابینہ میں وزراء کے محکموں کے نام سامنے آگئے

پنجاب کابینہ میں وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کے وزراء کو ملنے والے محکموں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

پنجاب کابینہ میں وزراء کے محکموں کے نام سامنے آگئے

ڈاکٹر یاسمین راشد محکمہ صحت، میاں اسلم اقبال ہاؤسنگ اور انڈسٹریز کے وزیر ہوں گے۔ میاں محمود الرشید بلدیات اور مراد راس اسکولز ایجوکیشن کے وزیر ہوں گے۔

علی افضل ساہی وزیر مواصلات، لطیف نذر مائنز اینڈ منرل، راجا بشارت وزیر پارلیمانی امور، پراسیکوشن اور کوآپریٹو جبکہ نوابزداہ منصور محکمہ مال کے وزیر ہوں گے۔

پنجاب کابینہ میں وزراء کے محکموں کے نام سامنے آگئے

پنجاب کابینہ میں سردار محسن لغاری خزانہ، سردار شہاب الدین سوشل ویلفیئر محکمے کے وزیر ہوں گے۔ سردار حسنین بہادر دریشک محکمہ خوراک اینڈ لائیو اسٹاک، عنصر مجید نیازی محکمہ لیبر اور ملک تیمور کھیلوں کے وزیر ہوں گے۔

پنجاب کابینہ میں وزراء کے محکموں کے نام سامنے آگئے

منیب سلطان چیمہ ٹرانسپورٹ، علی عباس شاہ فاریسٹ اینڈ وائلڈ لائف، سردار ہاشم ڈوگر محکمہ داخلہ، سردار آصف نکئی محکمہ ایکسائز جبکہ راجا یاسر ہمایوں ہایئر ایجوکیشن اور خرم شہزاد ورک محکمہ قانون کے وزیر ہوں گے۔

پنجاب کابینہ میں وزراء کے محکموں کے نام سامنے آگئے

وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کی کابینہ میں حسین جہانیاں گردیزی محکمہ زراعت کے وزیر ہوں گے۔

پنجاب کابینہ میں وزراء کے محکموں کے نام سامنے آگئے

اس کے علاوہ احمد اویس کو دوبارہ پنجاب کا ایڈووکیٹ جنرل بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جبکہ مسرت جمشید چیمہ کو وزیراعلیٰ پنجاب کا معاون خصوصی بنایا جائے گا، انہیں اطلاعات کا محکمہ دیے جانے کا امکان ہے۔

ارسلان خالد کو بھی وزیراعلیٰ کا معاون خصوصی بنایا جائے گا اور انہیں آئی ٹی کا محکمہ دیا جائے گا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *