[ad_1]
مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد سپریم کورٹ جائیں گے، سپریم کورٹ سے پوچھیں گے ثاقب نثار نے عمران خان کو کیسے صادق و امین قرار دیا؟
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ آفس بوائز اور خانساموں کے نام پر اکاؤنٹ بنائے گئے تھے، عمران خان کو اگر کسی چیز سے محبت ہے تو وہ پیسہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے آج تاریخی فیصلہ دیا، اسکروٹنی کمیٹی پی ٹی آئی کی حکومت میں بنی جب وزیراعظم عمران خان تھے۔
ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں فنڈ ریزنگ کرنا منع ہے، یو اے ای حکومت بھی سوچ رہی ہے ان کے ملک سے منی لانڈرنگ کیسے ہوئی؟
حنیف عباسی نے مزید کہا کہ حکومت سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کارندوں کی واہیات گفتگو کا نوٹس لے۔
[ad_2]