[ad_1]

چیرٹی دینے والوں کو پتا نہیں تھا کہ پیسہ پی ٹی آئی کو ملا، سائمن کلارک

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ سے متعلق خبر دینے والے فائنشل ٹائمز کے صحافی سائمن کلارک نے کہا ہے کہ چیریٹی میچوں کے لیے چندہ دینے والے افراد کو پتا ہی نہیں تھا کہ ان کا پیسہ چیریٹی کے بجائے تحریک انصاف کو گیا ہے۔

 جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سائمن کلارک نے کہا کہ ان کے پاس جو شواہد ہیں وہ الیکشن کمیشن کو دیے گئے عارف نقوی کے بیانِ حلفی اور تحریک انصاف کے موقف کی نفی کر رہے ہیں۔

صحافی سائمن کلارک نے کہا کہ میں ساڑھے چار سال سے عارف نقوی سے متعلق تحقیقات کر رہا ہوں، عارف نقوی کے خلاف سازش کے ثبوت نہیں دیکھے مگر ابراج میں مالی بےضابطگیوں کے بے پناہ ثبوت دیکھے۔

برطانوی صحافی نے کہا کہ 22 سالہ صحافت میں ایسی صورتحال کسی کمپنی کی نہیں دیکھی، اسپتال بنانے کے لیے فنڈ جمع کیے مگر انہیں دیگر کاموں پر خرچ کر دیا۔

سائمن کلارک نے کہا کہ نواز اور شہباز کو پیسے دینے سے متعلق ای میلز دیکھیں مگر رقم کی منتقلی کے ثبوت نہیں دیکھے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *