[ad_1]
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مافیاز نے اپنے تسلط کے دوام کے لیے ادارے تباہ کیے، لاقانونیت کو فروغ دیا، وقت آگیا ہے نظامِ عدل اپنی توجہ قانون شکنوں اور مجرم اشرافیہ پر مرکوز کرے۔
اسلام آباد میں بار ایسوسی ایشنز کے صدور نے عمران خان سے ملاقات کی، جس میں لاہور، فیصل آباد، سرگودھا بار سمیت پنجاب کی دیگر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز کے صدور شامل تھے۔
عمران خان نے کہا کہ قانون کی حکمرانی قومی ترقی کے ایجنڈے کا بنیادی نکتہ ہے، تحریک انصاف عدل و انصاف کے قیام کے لیے سیاسی میدان میں متحرک ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ وکلاء برادری ملک میں قانون کی بالادستی کے لیے آگے بڑھ کر کردار ادا کرے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شعیب شاہین بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے، ملاقات میں قانون کی عملداری، ریاستی اداروں کے مابین اختیارات کی دستوری تقسیم کا جائزہ لیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق سیاسی اتحاد کی جانب سے عدالت عظمیٰ کے ججز کےخلاف نفرت آمیز مہم پر اظہار تشویش کیا گیا، دستور اور جمہوریت کی بقاء و استحکام کے لیے اشتراکِ عمل کی مختلف جہتوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
[ad_2]