[ad_1]

کراچی، جماعت اسلامی کا ایس ایس پی سٹی آفس پر دھرنا

کراچی میں جماعت اسلامی کی جانب سے ایس ایس پی سٹی آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ پولیس نے روڈ بلاک کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایم پی اے عبدالرشید چند روز سے پُرتشدد احتجاج کررہے ہیں، پولیس نے عبدالرشید کے خلاف چاکی واڑہ تھانے میں مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس نے اسپیکر سندھ اسمبلی سے ایم پی اے کی گرفتاری کی اجازت مانگ لی۔

دوسری جانب ایم پی اے عبدالرشید نے کہا ہے کہ وہ دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *