[ad_1]

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات نے کراچی میں 17 اپریل کی رات سے 18 اپریل تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کردیا۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج رات بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے جبکہ 18 اپریل کو سندھ کے اضلاع جامشورو، نوشہروفیروز، دادو، ٹھٹھہ، سجاول اور بدین میں بارش کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں 17 اپریل کی رات سے 18 اپریل تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جس میں سے کہیں ہلکی سے درمیانی شدت اور کہیں کہیں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق 18 اور 19 اپریل کو جیکب آباد، کشمور، سکھر، لاڑکانہ میں بارش کا امکان ہے۔ 

ادھر موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ یہ سسٹم پہلے سسٹم سے زیادہ مضبوط ہے، سسٹم سے بلوچستان کے 90 فیصد سے زائد علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے جبکہ جنوبی علاقوں میں تیز بارش کا امکان ہے۔

جواد میمن کے مطابق اس سسٹم سے بلوچستان میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے، 17 اپریل کی شام سے یہ سسٹم سندھ پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ سندھ کے 60 سے 70 فیصد علاقوں میں اس سسٹم سے بارش ہوسکتی ہے، سندھ کے اکثر مقامات پر ہلکی سے معتدل بارش کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ پر یہ سسٹم 20 اپریل تک اثرانداز رہے گا، کراچی میں 18 اور 19 اپریل کو بارش کے اچھے امکانات موجود ہیں۔ اس سسٹم سے کراچی میں 15 سے 45 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے۔

جواد میمن کے مطابق 18 اور 19 اپریل کو مضبوط گرج چمک کے بادل بن سکتے ہیں، بارش کے دوران گرج چمک رہے گی، شہری محتاط رہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *