[ad_1]

تمام مسائل کا حل آئین پر 100 فیصد عمل ہے، علی محمد خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما  علی محمد خان کا کہنا ہے کہ تمام مسائل کا حل یہ ہے کہ آئین پر 100 فیصد عمل ہو، آئین پر عمل ہوگا تو کوئی مسئلہ ادھورا نہیں رہے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ آئین پر عمل نہیں ہوگا تو لڑائیاں ہوتی رہیں گی، مینڈیٹ چوری ہوتا رہے گا، ملک سیدھے راستے کی بجائے دائروں میں گھومتا رہے گا۔

علی محمد خان نے مزید کہا کہ مختلف شہروں میں جلسے جلوس ہوں گے، لاہور، اسلام آباد، کراچی، خیبر پختونخوا میں جلسے کریں گے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *