[ad_1]
ترجمان حکومت سندھ مرتضیٰ وہاب نے ایم کیو ایم رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں نفرت کی سیاست کرنے والے صرف اپنی سیاست چمکا رہے ہیں، متحدہ نے ہمیشہ نفرت کی سیاست کی ہے۔
اپنے بیان میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ نفرت کی سیاست کرنے والے سیاسی تنہائی کا شکار ہیں، پیپلز پارٹی اپنےعوام سے مخلص اور ان کے مسائل کےحل میں سنجیدہ ہے، ہم غیر سنجیدہ باتوں پر دھیان دینے کے بجائے عمل پر یقین رکھتے ہیں۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہم تنقید کا مقابلہ ترقیاتی کاموں اور قیام امن سے کریں گے، سندھ حکومت صوبے بھر میں جرائم کی روک تھام کے لیے اقدامات کر رہی ہے، کراچی میں کئی جرائم میں ملوث ملزمان کو پولیس نے گرفتار کیا ہے، بعض ملزمان پولیس مقابلوں میں مارے بھی گئے ہیں۔
ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ شہریوں سے لوٹ مار کرنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا، کراچی سے کشمور تک جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ آج بھی وزیر داخلہ سندھ اور آئی جی سندھ کشمور میں موجود ہیں، پولیس، رینجزر کچے کے ڈاکوؤں، پکے کے اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔
[ad_2]