[ad_1]

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ(فائل فوٹو)۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ(فائل فوٹو)۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللّٰہ کی سربراہی میں سعودی وفد پاکستان پہنچ گیا۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وفد کا اسلام آباد پہنچنے پر استقبال کیا۔

وفد میں سعودی وزیر زراعت انجینئر عبدالرحمان عبدالمحسن الفادلی اور سعودی وزیر صنعت و معدنی وسائل اور نائب وزیر سرمایہ کاری بھی وفد میں شامل ہیں۔ 

سعودی وفد میں سربراہ سعودی خصوصی کمیٹی محمد مازید التویجری اور وزارت توانائی و سعودی فنڈ برائے سرمایہ کاری کے حکام بھی شامل ہیں۔

وزیر اعظم شہباز کے دورہ سعودی عرب کے ایک ہفتے بعد سعودی عرب کا اعلیٰ سطح وفد پاکستان آیا ہے، سعودی وفد خارجہ، صنعت و تجارت، زراعت اور معدنیات کے وزراء سے ملاقاتیں کرے گا۔

سعودی وفد کی توانائی، موسمیاتی تبدیلی، آبی وسائل کے وزرا سے بھی ملاقاتیں ہوں گی، وفد سرمایہ کاری کے اگلے مراحل اور عملدرآمد کے امور پر مشاورت کرے گا۔

سعودی عرب نے زراعت، تجارت، توانائی، معدنیات، آئی ٹی اور ٹرانسپورٹ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

سعودی وفد کےدورے میں ریکوڈک منصوبے میں سعودی سرمایہ کاری کے امور زیرغور آئیں گے اور مشترکہ منصوبوں کے آغاز اور نئے امکانات کی راہیں ہموار ہوں گی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *