[ad_1]

کراچی میں موسم خراب، متعدد پروازیں منسوخ، کچھ تاخیر کا شکار

کراچی میں موسم کی خرابی کی وجہ سے متعدد پروازیں منسوخ اور کچھ تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے شعبہ ایئر سائیڈ سمیت آپریشنل سیکشنز میں رین ایمرجنسی قائم کی گئی ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق موسم کی خرابی کے باعث متعدد پروازیں منسوخ اور کچھ تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق کراچی سے گوادر جانے والی پی آئی اے کی پرواز 503، کراچی سے اسلام آباد جانے والی قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 768 منسوخ کی گئی ہیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق کراچی سے لاہور اور کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ایئر لائن کی پروازیں بھی منسوخ کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی کے 308 تاخیر کا شکار ہے جبکہ عراق سے کراچی آنے والی پرواز ایران ، اسرائیل کشیدگی کے باعث آپریٹ نہ ہوسکی۔

ذرائع کے مطابق کراچی سے استنبول جانے والی پرواز کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہے جبکہ استنبول سے کراچی آنے والی پرواز کی بھی تاخیر سے آمد متوقع ہے۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق خراب موسم کی وجہ سے پروازوں کی آمد اور روانگی میں کچھ تاخیر ہوسکتی ہے۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق اتھارٹی کے شعبہ ایئر سائیڈ سمیت آپریشنل سیکشنز میں رین ایمرجنسی قائم ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *