[ad_1]
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دعویٰ کیا کہ ملک کے 70 فیصد رقبے پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی حکومت ہے۔
گڑھی خدا بخش میں بانی چیئرمین پی پی پی ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر جلسے سے خطاب میں مراد علی شاہ نے پیشنگوئی کی کہ اگلے الیکشن میں ملک کے 100 فیصد رقبے پر پیپلز پارٹی کی حکومت ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری صاحب نے کہا تھا کہ الیکشن میں 100 فیصد نتائج چاہیے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی نے تقریباً 100 فیصد ہی رزلٹ دیا ہے۔
جلسے سے خطاب کےلیے صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی موجود ہیں۔
[ad_2]