[ad_1]

پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے مضبوط برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے: وزیراعظم شہباز شریف
پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے مضبوط برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے: وزیراعظم شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل عبدالکریم العیسیٰ نے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی صحت اور درازی عمر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے مضبوط برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے تعلقات مشترکہ عقیدے، مشترکہ اقدار اور ثقافت پر مبنی ہیں۔

دریں اثناء اسلام آباد میں سیرت نبویﷺ پر آگاہی کیلئے تعمیر ہونے والے سیرت میوزیم کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جب بھی پاکستان مشکل میں آیا سعودی عرب نے دل کھول کر اس کا ساتھ دیا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *