[ad_1]

وزیرِ اعلیٰ سندھ کی نوشکی میں نہتے لوگوں کے قتل کی شدید مذمت

 وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نوشکی میں نہتے لوگوں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ مراد علی شاہ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔ 

وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ دہشت گرد پاکستان کے امن اور اس کی خوشحالی کے دشمن ہیں، ایسے ناسور عناصر کو ملک میں پنپنے نہیں دیا جائے گا، نفرت کی فضا قائم کرنے والوں کے لیے اس ملک میں کوئی جگہ نہیں۔

وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے بھی نوشکی دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔

ضیاء الحسن لنجار کا کہنا ہے کہ شرپسند عناصر بلوچستان سمیت ملک کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں، سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں سے پاک وطن کو پاک کر کے دم لیں گی۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں قومی شاہراہ پر بس سے اغواء کیے گئے 9 مسافروں کو قتل کر دیا گیا تھا جبکہ فائرنگ کے ایک اور واقعے میں 2 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مغویوں کی لاشیں قریبی پہاڑی کے قریب پل کے نیچے سے ملی ہیں۔

پولیس کے مطابق مسافر بس کوئٹہ سے تفتان جا رہی تھی جس میں سے متعدد افراد کو بس سے اتار کر اغواء کیا گیا تھا، قتل کیے گئے مسافروں کا تعلق پنجاب کے علاقے منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ اور وزیر آباد سے ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *