[ad_1]

--- فائل فوٹو
— فائل فوٹو

خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی کمر ٹوٹ چکی مگر فیصلہ سازوں کو سمجھ نہیں آرہی۔

اپنے ایک بیان میں مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا نے تحریک انصاف کو 90 فیصد مینڈیٹ دیا، خیبرپختونخوا کو سینیٹ کے انتخابات سے محروم رکھا گیا۔

مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ بلوچستان بغیر کابینہ کے چلایا جارہا ہے، بلوچستان کو سینیٹ کا الیکشن دیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ جمہوریت کو خطرہ صرف فارم 47 کی جماعتوں سے ہے، دو خاندانوں نے ملک اور عہدوں پر قبضہ کر کے ملک کو جام کر دیا ہے۔

مزمل اسلم نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی ایم ڈی نے بھی پیغام دیا ہے کہ ابھی پروگرام سے پہلے چند مسائل ہیں، ایشیائی ترقیاتی بینک نے اس سال گروتھ 1.9 فیصداور مہنگائی 25 فیصد کے اعداد جاری کردیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غربت 50 فیصد آبادی پر راج کررہی ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *