[ad_1]

کراچی: 49 پاسپورٹ رکھنے والا مسافر قانونی شواہد پیش کرنے پر رہا

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے پاسپورٹ سیل نے کراچی ایئر پورٹ سے 49 پاکستانی پاسپورٹ برآمد ہونے پر گرفتار مسافر کو قانونی جواز پیش کرنے پر رہا کر دیا۔ 

محمد عدنان کراچی سے براستہ دبئی ایران جا رہا تھا اور اس کے قبضے سے 49 پاکستانی پاسپورٹ برآمد ہوئے تھے۔ 

حکام کے مطابق پاکستان میں جارجیا کی سفارتخانہ نہیں ہے، پاکستانی شہریوں کے جارجیا کے ویزوں کے لیے پاسپورٹس ایجنٹس کی مدد سے قریبی ملک میں موجود جارجیا کی ایمبیسی میں جمع کرائے جاتے ہیں، مذکورہ ٹریول ایجنٹ کے پاس ایرانی سفارت خانے اور پاکستان کے فارن آفس سے پاسپورٹ ایران لے جانے کے اجازت نامے موجود تھے۔ 

کراچی: 49 پاسپورٹ رکھنے والا مسافر قانونی شواہد پیش کرنے پر رہا

مذکورہ پاسپورٹ تہران میں جارجیا کے سفارتخانے میں جمع کرائے جانے تھے جہاں سے ویزے لگنے کے بعد ایجنٹ نے وہ پاسپورٹ پاکستان لاکر مذکورہ شہریوں کو دینے تھے۔ 

حکام کے مطابق قانونی کارروائی کے بعد ایجنٹ کو پاسپورٹ واپس کر کے ایران جانے دیا جائے گا، جارجیا سفارتخانے کے اجازت نامے کی تصدیق کے لیے ایف آئی اے نے وزارت خارجہ کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ 

وزارت خارجہ سے اجازت کی تصدیق کے بعد ایجنٹ پاسپورٹ ایران لے کر جاسکتا ہے، تصدیق نہ ہونے پر عدنان کو دوبارہ گرفتار کر کے مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *