[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں فائرنگ سے ایک شخص کی ہلاکت اور دوسرے کے زخمی ہونے کی تحقیقات شروع ہو گئیں۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ کالی گاڑی میں سوار افراد نے دونوں افراد پر فائرنگ کی، واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی کا بمپر ٹوٹا ہوا تھا۔

اسد رضا نے کہا کہ واقعہ ممکنہ حادثے کے بعد نشانہ بنانے یا ڈکیتی کے خوف کے باعث ہو سکتا ہے، ہلاک شخص عمران اور زخمی شخص عمر موٹر سائیکل پر سوار تھے۔

انہوں نے کہا کہ زخمی شخص عمر تشویش ناک حالت میں جناح اسپتال میں زیرِ علاج ہے، دونوں افراد کو ایک ایک گولی سینے میں لگی ہے، عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کر لیے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ہلاک شخص عمران رحیم یار خان کا رہنے والا تھا، عمر گلشن معمار کا رہائشی ہے، زخمی عمر کے اہلخانہ کے مطابق وہ گلشن معمار کے شاپنگ مال میں نوکری کرتا ہے، وہ ہلاک شخص عمران کو نہیں جانتے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *