[ad_1]

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

اپنے مبینہ اغوا اور قتل کا ڈرامہ رچانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

پولیس کے مطابق قصور کے عاصم نامی شخص نے کئی دن غائب رہنے کے بعد جھوٹے قتل کی ویڈیو اہلخانہ کو بھیجی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عاصم ن لیگ کے رہنما رمضان صدیق بھٹی کو پھنسانا چاہتا تھا، مبینہ قتل کی ویڈیو سامنے آنے پر آئی جی نے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

پولیس کے مطابق ڈی پی او کی سربراہی میں مشترکہ ٹیم نے ملزم عاصم جمشید کو گرفتار کیا۔

حکام نے بتایا کہ ملزم عاصم رمضان صدیق کے ساتھ رقم کے فراڈ میں ملوث تھا، ملزم نے اپنے رشتہ دار سے اپنے جعلی قتل کی ویڈیو بنوائی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *