[ad_1]

محسن نقویٰ کا عید پر امن و امان کی صورتحال پر اظہار اطمینان

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے عید پر ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں محسن نقوی نے عیدالفطر پر بہترین انتظامات کرنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شاباش دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی محنت سے عید کے اجتماعات پُرامن ماحول میں ہوئے۔

وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کےلیے تمام اداروں کا ایک ٹیم کے طور پر کام قابل تحسین ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے عید کی خوشیاں قوم کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کےلیے قربان کیں، قیام امن سے متعلقہ اداروں کا ہر فرد مبارکباد کا مستحق ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ آئندہ بھی اسی جذبے اور عزم کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *