[ad_1]
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمر ایوب کا بیان سازشی بیانیے کا تسلسل ہے۔
پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما عمر ایوب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ بلوچستان میں بیٹھ کر غیر ملکی سرمایہ کاری کے خلاف بات کرنا سازشی بیانیے کا تسلسل ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمر ایوب نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے خلاف بات کی ہے،
ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ ججوں کی خلاف ریفرنس بنانے اور ان کی نوکریاں ختم کروانے والے آج عدلیہ کی آزادی پر اپنی سیاسی دکان داری کر رہے ہیں۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ فساد، انتشار اور 9 مئی کی سوچ کی آگ کو ’سیاسی شعور‘ کہنا بےشرمی کی انتہا ہے۔
[ad_2]