[ad_1]
گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ ہماری سیاسی اور معاشی صورتحال انتہائی گمبھیر ہے۔
’جیو نیوز‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے گورنر خیبر پختون خوا نے کہا کہ ملک نازک صورتِ حال سے گزر رہا ہے، کوئی ایک سیاسی جماعت ملک کو ان مشکلات سے نہیں نکال سکتی۔
غلام علی نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر بیٹھنا ہو گا، صوبے میں گورنر راج نہیں لگنا چاہیے، وفاق اور صوبے کے درمیان مسائل حل کرنے کے لیے تیار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے کور کمانڈر سے ملاقات کی، ملاقات کو مثبت انداز میں دیکھنا چاہیے، ایک دوسرے کو دشمن نہیں سمجھنا چاہیے۔
گورنر خیبر پختون خوا نے مزید کہا کہ صدرِ مملکت اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کو تمام سیاسی جماعتوں سے ملنے میں پہل کرنی چاہیے، میں بھی کوشش کر رہا ہوں کہ معاملات ٹھیک کروں۔
گورنر غلام علی کا یہ بھی کہنا ہے کہ برف پگھلانے میں نواز شریف اور دیگر سیاسی قائدین اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
[ad_2]