[ad_1]

کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی—فائل فوٹو
کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی—فائل فوٹو

کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ افسوس ناک شاہ نورانی حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے لیے معاوضے کا اعلان و بندوبست کیا جائے۔

جاری کیے گئے بیان میں کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے شاہ نورانی حادثے میں جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ دعا گو ہوں کہ اللّٰہ تعالیٰ لواحقین کو صبرِ جمیل اور زخمیوں کو جلد مکمل صحت یاب کریں۔

کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے یہ بھی کہا ہے کہ زخمیوں کے علاج و معالجے کے ہر ممکن اقدامات سرکاری سطح پر فی الفور کیے جائیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *