[ad_1]
آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات خان نے کہا ہے ک صوبے میں رواں سال مختلف کارروائیوں کے دوران 88 دہشت گرد مارے گئے جبکہ پولیس کے 41 اہلکار شہید ہوئے۔
اخترحیات خان نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کارروائیوں کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے، مارے گئے دہشت گردوں میں ہائی ویلیو ٹارگٹ بھی شامل تھے۔
آئی جی اختر حیات خان نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان اور ضم اضلاع میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لکی مروت اور ٹانک میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلجنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں غیرملکیوں کی سیکیورٹی کو مزید سخت کیا ہے۔
[ad_2]