[ad_1]

اعتراض کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، اعظم نذیر تارڑ

وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ اعتراض کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔

سینیٹر علی ظفر کے خطاب پر جواب میں وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن قدرتی آفت کی وجہ سے ملتوی نہیں ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے عدالتی حکم کے باوجود مخصوص ارکان سے حلف نہیں لیا۔

اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ آرٹیکل 67 کے مطابق چند سینیٹرز کی غیر موجودگی کی وجہ سے انتخاب ملتوی نہیں کیا جاسکتا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *