[ad_1]
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی اختلافات سے متعلق بیانات نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ دو ماہ سے میڈیا پر پی ٹی آئی میں اختلافات کا گیم چل رہا ہے، ان معاملات میں مجھے اپنی بھی غفلت نظر آئی۔
انہوں نے کہا کہ مجھے احساس ہوا کہ ہمیں ذمہ داری سے اپنے کردار کا تعین کرنا چاہیے، آج کے بعد پارٹی کے اختلافات کے مسئلے پر کسی سوال کا جواب نہیں دوں گا۔
شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پارٹی میں اپنے تمام اختلافات ختم کرتا ہوں، پارٹی کے اندر میرے خلاف کوئی پروپیگنڈہ کرے تو کوئی جواب نہیں دیا جائے گا۔
پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ پارٹی میں اپنے تمام مسائل کو آج سے ختم کررہا ہوں۔
[ad_2]