[ad_1]
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 21 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
جاری کیے گئے اعلامیے میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ 21 اپریل کو ہو گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی مہم 19 اور 20 اپریل کی درمیانی شب ختم ہو گی۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے امیدواروں کے خلاف کارروائی ہو گی، خلاف ورزی پر 2 سال قید اور 1 لاکھ روپے تک جرمانہ بھی کیا جا سکتا ہے۔
اعلامیے کے مطابق قومی اسمبلی کے 5 حلقوں این اے 8 باجوڑ، این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان، این اے 119 لاہور، این اے 132 قصور اور این اے 196 قمبر شہداد کوٹ میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ ہو گی۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق خیبر پختون خوا اسمبلی کی 2 نشستوں پی کے 22 باجوڑ، پی کے 91 کوہاٹ، بلوچستان اسمبلی کے 2 حلقوں پی بی 20 خضدار، پی بی 22 لسبیلہ، پنجاب اسمبلی کے 12 حلقوں پی پی 22 چکوال کم تلاگنگ، پی پی 32 گجرات، پی پی 36 وزیر آباد، پی پی 54 نارووال، پی پی 93 بھکر، پی پی 139 شیخوپورہ، پی پی 147 لاہور، پی پی 149 لاہور، پی پی 158 لاہور، پی پی 164 لاہور، پی پی 266 رحیم یار خان اور پی پی 290 ڈیرہ غازی خان میں 21 اپریل کو ضمنی انتخابات منعقد ہوں گے۔
[ad_2]