[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور میں نویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں نقل کرنے پر کارروائیاں کرتے ہوئے نجی اسکول شادمان میں قائم امتحانی مرکز کے سپرنٹنڈنٹ کو معطل کر دیا گیا۔

کمشنر لاہور کی ہدایت پر کنٹرولر لاہور بورڈ نے معطلی آرڈر جاری کیے۔

امتحانی مرکز کے سپرنٹنڈنٹ کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہو گی۔

کمشنر لاہور کے اچانک دورے میں سینٹر پر پرائیویٹ نگراں پائے گئے تھے۔

وزیر خوراک بلال یسین کی ہدایت پر لوئر مال اسکول کے ایس ایس ای کو بھی معطل کر دیا گیا۔

وزیر خوراک کے دورے کے موقع پر سینٹر پر پرائیویٹ نگراں کام کر رہا تھا۔

ادھر باغبانپورہ ریذیڈنٹ انسپیکٹر کی رپورٹ پر سینٹر کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

باغبانپورہ سینٹر پر کام کرنے والے دو پرائیویٹ نگراں کو بھی شکایات پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *