[ad_1]
سینیٹ الیکشن کے سلسلے میں ممبرانِ قومی اسمبلی کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ہدایت نامہ جاری کر دیا۔
ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ بال پوائنٹ کے ذریعے بیلٹ پیپرز پر ترجیحات درج کرنا ہوں گی۔
جاری ہدایت نامے کے مطابق ترجیحی امیدوار کے نام کے سامنے 1 لکھنا ہو گا، دوسرے امیدوار کے سامنے 2 لکھنا ہو گا۔
ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ ترجیح صرف انگریزی یا اردو میں درج کرنا ہو گی۔
جاری ہدایت نامے میں بتایا گیا ہے کہ اردو اور انگریزی کو ملا کر لکھنے سے ووٹ مسترد ہو گا۔
ہدایت نامے میں مزید بتایا گیا ہے کہ ہندسہ 1 ایک سے زائد ناموں کے سامنے درج ہونے سے ووٹ مسترد ہو گا۔
جاری ہدایت نامے میں یہ بھی کہکا گیا ہے کہ کسی امیدوار کے نام کے سامنے ہندسہ 1 کے ساتھ کوئی دوسرا ہندسہ درج نہ ہو۔
[ad_2]