[ad_1]

اسد قیصر—فائل فوٹو
اسد قیصر—فائل فوٹو

سینئر پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ عدالتوں سے ہمارا مینڈیٹ واپس نہ ملا تو حکومت کو کسی صورت چلنے نہیں دیں گے۔

یہ بات سینئر پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے صوابی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ الیکشن میں تحریکِ انصاف کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، امریکا کے صدر نے خط میں ان کو مبارک باد نہیں دی۔

اسد قیصر نے مزید کہا ہے کہ اس طرح کی حکومت کبھی نہیں چلے گی، یہ حکومت زیادہ سے زیادہ 6 مہینے بھی چلی تو بڑی بات ہو گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ہمارے مینڈیٹ کو چھیننے کے لیے ہر حربہ اور ہر طریقہ استعمال کیا گیا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *