[ad_1]

---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسلام آباد ایئر پورٹ سے کوئٹہ کے لیے روانہ ہونے والے پی آئی اے کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا تاہم طیارہ اور مسافر محفوظ رہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 325 اسلام آباد سے کوئٹہ کے لیے روانہ ہوئی تو طیارے کے بلندی پکڑنے کے دوران پرندہ ٹکرا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کرنے پر اے ٹی سی نے پائلٹ کو واپس لینڈ کرنے کی ہدایت کی، طیارے نے ٹیک آف کے 50 منٹ بعد اسلام آباد ایئر پورٹ پر باحفاظت لینڈنگ کی۔

پی آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ معائنے کے بعد طیارے کو روک لیا گیا،  مسافروں کو متبادل طیارے سے منزل پر روانہ کیا گیا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *