[ad_1]

کابینہ میں مشتاق غنی کی شمولیت کیلئے بانی پی ٹی آئی سے بات کروں گا، شیر افضل مروت

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ مشتاق احمد غنی کی کابینہ میں شمولیت کےلیے بانی پی ٹی آئی سے بات کروں گا۔

ایبٹ آباد میں مشتاق احمد غنی کے افطار ڈنر کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف سیاسی کیسز محض انتقامی کاروائیاں تھیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف کیسز میں وکلاء کو مکمل جرح کا حق نہیں دیا گیا۔ سائفر کیس میں منگل تک اچھی خبر ملے گی۔

شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ مینڈیٹ چوری کی ریکوری کےلیے پلان مرتب کرلیا ہے، 30 مارچ سے آغاز کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ مشتاق احمد غنی کی کابینہ میں شمولیت کیلئے بانی پی ٹی آئی سے بات کروں گا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *