[ad_1]
پشاور کے تھانا شاہ پور میں زیر حراست ملزم نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو آج دوپہر 12 بج کر 15 منٹ پر حوالات میں بند کیا گیا، ملزم نے حوالات کے واش رومز میں تیز دھار آلہ سے گلا کاٹ لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نشے کا عادی اور گھر کی خواتین پر تشدد کرتا تھا، ملزم کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ دم توڑ گیا۔ ملزم کی لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ ویڈیو کی مدد سے تحقیقات کی جارہی ہے۔
اے ایس پی تیمور خان کا کہنا ہے کہ والدہ کی شکایت پر ملزم کو حراست میں لیا گیا تھا۔
[ad_2]