[ad_1]
پشاور میں الیکشن ٹریبونل نے پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کو سینیٹ الیکشن کے لیے اہل قرار دے دیا۔
الیکشن ٹریبونل نے فیصل جاوید کے کاغذاتِ نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔
ٹریبونل نے فیصل جاوید کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے اسے خارج کر دیا۔
مخصوص نشستوں کیلئے سپریم کورٹ جائینگے: فیصل جاوید
پی ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ جائیں گے۔
یہ بات پی ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید نے پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی۔
ان کا کہنا ہے کہ مجھ پر بے بنیاد اعتراضات تھے، پی ٹی آئی کے تمام امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی درست قرار دیے جائیں گے۔
فیصل جاوید نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دیگر پارٹیاں لے رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ مخصوص نشستوں سے متعلق تحریری فیصلہ آنے کے بعد اگلے فورم پر جائیں گے۔
پی ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید کا یہ بھی کہنا ہے کہ جن کو عوام نے مسترد کیا ان کو کیسے یہ نشستیں دی جا سکتی ہیں؟
[ad_2]