[ad_1]
پشاور ہائی کورٹ نے ایکس سابق ’ٹوئٹر‘ کی بندش پر وفاقی حکومت، پی ٹی اے اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔
ایکس کی بندش کے خلاف درخواست پر جسٹس اعجاز انور اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل بینچ نے سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ایکس کو بلاک کیا گیا لیکن وجہ نہیں بتائی کہ کیوں؟ عوام کو انفارمیشن سے روکا گیا ہے۔
جسٹس وقار احمد نے سوال کیا کہ ایکس کو کیوں بند کیا گیا؟ سندھ ہائی کورٹ نے تو آرڈر جاری کیا ہے، اب آپ کیا چاہتے ہیں؟
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ کا آرڈر تو صوبے کی حد تک ہے، پشاور ہائی کورٹ اس صوبے کے لیے بھی آرڈر جاری کریں۔
جسٹس وقار احمد نے کہا کہ یہ تو وفاقی حکومت نے کیا ہے، سندھ ہائی کورٹ کے آرڈر تو پورے ملک کے لیے ہیں پھر۔
[ad_2]