[ad_1]
لاہور ہائی کورٹ نے راشن بیگ سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تصویر ہٹانے کی استدعا مسترد کر دی۔
راشن بیگ پر نواز شریف کی تصویر اور تقسیم سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔
لاہور ہائی کورٹ نے حکومت پنجاب سے جواب طلب کر لیا۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ سرکاری خزانے کو ذاتی تشہیر کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا، اس طرح آٹے کی تقسیم شہریوں کے وقار کے منافی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز رمضان میں پنجاب حکومت کی طرف سے نواز شریف کی تصویر والے آٹے کے تھیلے کی تقسیم کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ پنجاب حکومت کے خزانے کو ذاتی تشہیر کیلئے استعمال نہیں کیا جا سکتا ، اس طرح آٹے کی تقسیم شہریوں کے وقار کے منافی ہے، تھیلے پر نواز شریف کی تصویر شائع کرنے سے روکا جائےاور آٹے کی تقسیم کیلئے کسی کی عزت نفس مجروح نہ کی جائے۔
[ad_2]