[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق کراچی میں دن میں گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں، جبکہ شام میں سمندری ہوائیں بحال ہو سکتی ہیں۔

شہر میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک تاہم شام اور رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *