[ad_1]

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری، سابق وزرائے اعظم میاں نواز شریف، یوسف رضا گیلانی اور دیگر کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کر لی۔

جج ناصر جاوید رانا نے کیس کی سماعت کی جس کے دوران نیب نے رپورٹ دینے کے لیے مہلت طلب کر لی۔

نیب پراسیکیوٹر اظہر مقبول نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے شاملِ تفتیش کرنے کی درخواست دی تھی، انہیں شاملِ تفتیش کر لیا گیا تھا، اب ہمارے تفتیشی افسر دستیاب نہیں ہیں، تفتیش کی روشنی میں رپورٹ دیں گے کہ کیس چلایا بھی جاسکتا ہے یا نہیں، عدالت آئندہ سماعت تک کا وقت دے، رپورٹ جمع کروا دیں گے۔

جج ناصر جاوید رانا نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس کی سماعت 17 اپریل تک ملتوی کر دی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *