[ad_1]

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے کلری لیاری میں 3 روز قبل مقابلے کے بعد گرفتار 2 ڈاکوؤں سے پولیس کی تفتیش جاری ہے۔

گرفتار ملزم شاہجہاں اور مراد نے اپنے گینگ سے متعلق انکشافات کیے ہیں جن میں پتہ چلا ہے کہ 8 رکنی ڈکیت گروہ کے سرغنہ کے والد اور 2 بھائی پولیس میں ہیں۔

ملزمان نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے متعدد شہریوں کو دورانِ ڈکیتی فائرنگ کر کے زخمی اور قتل کیا، دورانِ ڈکیتی کھارادر پولیس سے مقابلے میں ان کا 1 ساتھی زخمی ہو کر گرفتار ہوا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے کچھ ماہ قبل پہلوان گوٹھ میں میڈیکل اسٹور پر ڈکیتی کی تھی، ملزمان نے گزشتہ سال کلفٹن میں فاسٹ فوڈ کی برانچ میں بھی ڈکیتی کی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی ڈکیتیوں کی سی سی ٹی وی فوٹجیز بھی سامنے آئی ہیں، ملزمان نے بغدادی میں تاجر کو ڈیل کے بہانے بلا کر اس سے 4 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹی۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ملزمان نے ڈسٹرکٹ سٹی، ایسٹ اور سینٹرل میں متعدد وارداتیں کی ہیں۔

پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملزم معیز وارداتیں کرنے کے بعد کے پی اور ہزارہ میں روپوش ہو جاتا ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *