[ad_1]
وزیرِاعظم شہباز شریف شمالی وزیرستان حملے میں شہید کیپٹن احمد بدر کے گھر تلہ گنگ پہنچ گئے۔
تلہ گنگ میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شہید کیپٹن محمد احمد بدر کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔
اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کیپٹن احمد بدر شہید کے والد سے ملاقات کی اور دفاعِ وطن کے لیے شہید کیپٹن کی عظیم قربانی پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔
واضح رہے کہ کیپٹن احمد بدر 16 مارچ کو شہید ہوئے جنہیں گزشتہ روز تلہ گنگ میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا۔
کیپٹن احمد بدر شہید کے والد نے 23 سالہ اکلوتے بیٹے کو شہادت کا رتبہ ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ فخر ہے کہ بیٹا شہید ہو کر عزت پا گیا اور مجھے بھی عزت بخش دی۔
[ad_2]