[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ستمبر 1965 کی جنگ کے ہیرو ایئر کموڈور محمد محمود عالم کی 11ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور پاک فوج نے ایئر کموڈور محمد محمود عالم کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ایئر کموڈور ایم ایم عالم نے 1965 کی جنگ میں 1 منٹ سے بھی کم وقت میں بھارتی فضائیہ کے 5 جیٹ طیاروں کو مار گرایا تھا۔

ان کا یہ ریکارڈ آج تک ناقابل شکست ہے، جنگی ہیرو کو 1965 کی جنگ میں شاندار کارکردگی پر ستارہ جرأت سے نوازا گیا۔

قوم کے یہ ہیرو 18 مارچ 2013 کو طویل علالت کے بعد 78 برس کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوئے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *